Urdu Version
Download Urdu fonts

آغا خان یونیورسٹی کی قیادت

محترم فیروز رسول، صدر

ڈاکٹر ولیم ڈو، پرووسٹ اے کے یو

محترم لوئی آر آریانو، رجسٹرار، اے کے یو

ڈاکٹر یاسمین امرسی، پروفیسر اور ڈین، اسکول آف نرسنگ

پروفیسر ڈاکٹر محمد خورشید، ڈین، میڈیکل کالج

ڈاکٹر محمد میمن، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ، پاکستان

ڈاکٹر عبدو فلالی انصاری، ڈائر یکٹر، انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف مسلم سویلائزیشنز

ڈاکٹر تھامس کرسٹی، ڈائریکٹر، آغا خان یونیورسٹی ایگزا منیشن بورڈ

ڈاکٹرلیٹیشیا جے کنگ، چیف اکیڈمک آفیسر اور ایسوسی ایٹ ڈین، نرسنگ ( مشرقی افریقا )

محترم ندیم مصطفیٰ خان، ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی

محترمہ ڈیلس ایرائیوٹی، وائس پریذیڈنٹ ، ہیلتھ سروسز

محترمہ کیرل جوآن آریانو، وائس پریذیڈنٹ ، ہیومن ریسورسز

ڈاکٹر عفت فرح، ایکٹنگ ڈائریکٹر، انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ، مشرقی افریقہ

محترم فیروز رسول، صدر

محترم فیروز رسول یکم مئی 2006 کو اے کے یو کے صد ر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس سے قبل وہ متعدد کاروباری اداروں کے قیام اور سماجی و گروہی اداروں کی ترقی سے وابستہ رہے ہیں۔

دسمبر 1998 سے جون 2003 تک محترم رسول نے فیول سیل ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما کی حیثیت کے حامل ادارے بیلارڈ پاور سسٹمز( Ballard Power Systems ) میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدوں پر خدمات انجام دیں اور جون 2003 سےمئی 2004 تک وہ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ دسمبر 1988 سے مئی 1999 تک محترم فیروز رسول نے بیلارڈ پاور سسٹمزکے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر کام کیا۔ اس سے قبل وہ 1981 سے موبائل ڈیٹا انٹرنیشنل (ایم ڈی آئی) کے مارکیٹنگ اور سیلز کے شعبے کے اس وقت تک نائب صدر رہے جب تک ایم ڈی آئی کو اس کے سب سے بڑے کاروباری حریف موٹرولانے 1988 میں خرید لیا۔ اس سے قبل انہوں نے یورپ میں بلیک اینڈ ڈیکراورجنرل فوڈز کارپوریشن کے ساتھ کام کیا۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں کاروباری اداروں میں قائدانہ عہدوں پر خدمات انجام دینے کے باعث محترم رسول نے تنظیم، تحقیق اور ترقی کی سمجھ بوجھ، فکری صلاحیتوں کے تحفظ اور امریکا اور کینیڈا کی جامعات کے ساتھ مفید اشتراک کے حصول میں بے مثال تجربہ حاصل کیا۔

محترم رسول نے رضا کارانہ طور پرفوکس ہیومینیٹیرین اسسٹینس کینیڈاکے چیئرمین؛ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے بورڈ آف گورنرز کے رکن اورسائنس ورلڈ برٹش کولمبیا کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ کینیڈا کی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اوررائل بینک کیپیٹل کارپوریشن کے بورڈز میں بھی شامل رہے ہیں۔ محترم رسول گزشتہ چھ سالوں تک آغا خان کونسل برائے کینیڈا کے بھی صدر تھے اورانہوں نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے متعدد بڑے منصوبوں کے ترقیاتی عمل کی سر براہی کی جن میں دی گلوبل سینٹر فار پلورل ازم اور ٹورنٹو میں آغا خان میوزیم شامل ہیں۔

محترم رسول نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہر ٹ فورڈ شائر سے انڈسٹریل انجینیرنگ میں بیچلرز اور میک گل یونیورسٹی، مونٹریال، کینیڈا سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ برٹش کولمبیا کی سائمن فریزر یونیورسٹی نے 2001 میں فیروز رسول کوڈاکٹرز آف لاز، آنورز کوزا عطا کی۔

ڈاکٹر ولیم ڈو، پرووسٹ اے کے یو

ڈاکٹر ڈو نے سڈنی یونیورسٹی ،آسٹریلیاسے ایم بی بی ایس ، لندن یونیورسٹی سے بائیوکیمسٹری میں ایم ایس سی ، اور رائل کالج آف فزیشنز اور رائل آسٹریل ایشین کالج آف فزیشنز سے فیلو شپس حاصل کیں۔انہیں 30 سالوں سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے بالخصوص آسٹریلیا اور برطانیہ میںکام کرنے کا۔حال ہی میں وہ یونیورسٹی آف برمنگھم میڈیکل اسکول کے ڈین اور سربراہ کے عہدے پر فائز تھے جہاں وہ میڈیکل کے انڈر گریجویٹ اور بیچلر آف میڈیکل سائنس کے طلباکی تربیت، بائیو میڈیکل ریسرچ،اور تعلیم ،تربیت اور تحقیق سے متعلق حکمتِ عملیوں کی نگرانی کے ذمہ دار تھے۔اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی کی کونسل،سینیٹ، ریسرچ اسٹریٹیجی کمیٹی اور رائل سینٹر برائے ڈیفنس میڈیسن اسٹریٹیجی گروپ کے رکن بھی تھے۔برمنگھم سے قبل ڈاکٹر ڈو نے کینبرا یونیورسٹی ،آسٹریلیا اور اس سے ملحقہ تدریسی ہسپتال میں پہلا اسکول آف کلینیکل میڈیسن قائم کیا۔ وہ بین الاقوامی سائنسی جرنلوں میں 160 سے زائد تحقیقی مقالے تحریر کر چکے ہیں۔انہوں نے جنوری 2008 ءمیں یونیورسٹی کے پرووسٹ کی حیثیت سے اے کے یو میں شمولیت اختیار کی۔

محترم لوئی آر آریانو، رجسٹرار

کینیڈا کےشہری محترم لوئی آر آریانو یونیورسٹی آف ریگینا، سیس کیچوآن، کینیڈا سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری کے حامل ہیں اور انھیں یونیورسٹی کے اسٹرکچر اور گورننس میں پچیس سال سے زائد تجربہ اور مہارت حاصل ہے۔ اے کے یو میں شمولیت سے قبل وہ میک ماسٹر یونیورسٹی میں رجسٹرار تھے۔ وہ یورک یونیورسٹی اور بروک یونیورسٹی میں بھی مماثل عہدے پر فائز تھے اور اوسگڈ ہال لا اسکول میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈین (اسٹوڈنٹ سروسز) فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

میک ماسٹر یونیورسٹی میں محترم آریانو رجسٹرار آفس کے تمام فرائض اور روز مرہ آپریشنز کے ذمہ دار تھے جس کے ساتھ ساتھ وہ انڈر گریجویٹ ریکروٹمنٹ، داخلے، طلباکی رجسٹریشن اور ریکارڈز، فرنٹ لائن سروسز، ٹرانسکرپٹ پروڈکشنز، کورس، امتحانات کے انتظام اور کانووکیشن جیسے عملی پہلوؤں کے بھی ذمہ دار تھے۔

محترم آریانو نے اپریل 2008 اے کے یو میں بطور رجسٹرار شمولیت اختیار کی۔ وہ اے کے یو کی تمام سائٹس میں رجسٹری خدمات کے معیار اور رجسٹری کے عمل کو رہنمائی اور اسٹریٹیجک لیڈرشپ قائم اور فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین امرسی، پروفیسر اور ڈین، اسکول آف نرسنگ

ڈاکٹر یاسمین امرسی ٹیچنگ اور ایڈمنسٹریشن میں ڈپلوموں اور کالج آف نرسنگ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، کراچی کی جانب سے دیے گئے سونے اور چاندی کے تمغوں کی حامل ہونے کے علاوہ رجسٹرڈ نرس(آر این) اوررجسٹرڈ مڈوائف(آر ایم) بھی ہیں۔ انہوں نے 1985ءمیں کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی (McMaster University) سے پوسٹ آر این بی ایس سی این؛ یونیورسٹی آف ایریزونا، امریکا سے نرسنگ کے شعبے میں ماسٹر آف سائنس اور 1998ءمیں مک ماسٹر یونیورسٹی سے ہی نرسنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر امرسی کا شمار اسکول آف نرسنگ کے بانی اساتذہ میں ہوتا ہے ۔ وہ پاکستان کی پہلی پی ایچ ڈی نرس ہیں اور 1980ءسے لے کر اب تک متعدد تعلیمی پروگراموں کی سربراہی کرچکی ہیں۔ جون 1998ءمیں وہ اے کے یو کے اسکول آف نرسنگ کی ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر، محمد خورشید، ڈین، میڈیکل کالج

پروفیسر ڈاکٹر محمد خورشید نے ڈاﺅ میڈیکل کالج، کراچی سے 1967ءمیں ایم بی بی ایس، 1974ءمیں ایف آر سی پیتھالوجی اور اس کے بعد 1984ءمیں رائل کالج آف پیتھالوجسٹس، برطانیہ سے ایف آر سی پیتھالوجی کی سند حاصل کی۔ انہوں نے 1975ءسے 1985ءتک مغربی گلیمورگن کاﺅنٹی، برطانیہ میں بطورکنسلٹنٹ ہیماٹولوجسٹ اورمغربی گلیمورگن ہیموفیلیا سینٹر، مورسٹن ہسپتال، سوانسی (Swansea) کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نہوں نے اے کے یو میں بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر، پیتھالوجی اور میڈیسن شمولیت اختیار کی اور 1985ءمیں ڈیپارٹمنٹ آف پیتھالوجی کے پروفیسر اور چیئرمین مقرر ہوئے۔ ڈاکٹر خورشید کو اپریل 2000ءمیں میڈیکل ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ ڈین، کلینیکل افیئرز کے عہدے پر ترقی دی گئی اور 2003ءمیں وہ میڈیکل کالج کے پہلے پاکستانی ڈین مقرر ہوئے۔ ڈاکٹر خورشید نے ہیماٹولوجی اور خاص طور پرلیوکیمیا کے شعبے میں گراں قدر کام کیا ہے۔ وہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ دونوں سطحوں پر نصاب کی تیاری میں قائدانہ کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر خورشید کی شخصیت مضبوط تعلیمی پس منظراور وسیع انتظامی تجربے کے حامل ایک شہرت یافتہ مدرس اور معالج کا مجموعہ ہے۔ ڈاکٹر خورشید کو 'پاکستان سوسائٹی آف ہیماٹولوجی‘ (2001-2003) کا بھی صدر منتخب کیا گیا ۔ وہ 'یورپیئن ہیماٹولوجی ایسوسی ایشن‘ اور 'انٹرنیشنل سوسائٹی آف ہیماٹولوجی‘ (ایشیاءپیسیفک ڈویژن) کے رکن ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں مارچ 2003 ءمیں 'سولایوارڈبرائےحسنکارکردگی‘سےنوازا۔

ڈاکٹر محمد میمن، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈولپمنٹ

ڈاکٹر محمد میمن نے یونیورسٹی آف سرے (University of Surrey) ، برطانیہ سے تعلیم کے شعبہ نصابی تبدیلیوں میں پی ایچ ڈی؛ کراچی یونیورسٹی سے ایم ایڈ (نصابی منصوبہ بندی) اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد سے ایجوکیشنل پلاننگ اینڈمینجمنٹ میں ایم اے کی سند حاصل کی۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سسیکس (University of Sussex) ،برطانیہ سے پروفیشنل ڈیولپمنٹ اور یونیورسٹی آف فلپائن، منیلا سے پروجیکٹ مینجمنٹ اینڈ ایویلیوایشن میں سرٹیفیکیٹس حاصل کیے۔ انہوں نے 1993ءمیں اے کے یو آئی ای ڈی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور انہیں 1996ءمیں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 2003ءمیں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ وہ پہلے پاکستانی شہری تھے جنہیں 2004ءمیں ڈائریکٹر ڈیزگنیٹ اور 2005ءمیں ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔

ے کے یو آئی ای ڈی میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ڈاکٹر میمن سرکاری شعبے میں ٹیچر ایجوکیٹر، پراجیکٹ مینیجر، ایجوکیشنل پلانر اور ایویلیوایٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے سرکاری تعلیمی شعبے میں متعدد قومی کمیٹیوں کے ممبر کے طور پر کام کر چکے ہیں اوردرس و تدریس، تحقیق ،نظم اور تعلیم میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ ٹیچر ایجوکیشن اور تعلیمی قائدانہ صلاحیت پر مرکوز ان کا تحقیقی کام قومی اور بین الاقوامی جرنلز میں بڑے پیمانے پر شائع ہو چکا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں تعلیمی قائدانہ صلاحیت کو ایک باقاعدہ شعبہ تعلیم کے طور پر فروغ دینے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی دوررس تحقیق اور پاکستان میں تعلیمی ترقی کے لیے ان کے کردار کے اعتراف میں متعدد تنظیموں اور تعلیمی اداروں نے انہیں اعزازات سے نوازا ہے۔

ڈاکٹر عبدو فلالی انصاری، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف مسلم سویلائزیشنز

ڈاکٹر فلالی انصاری قبل ازیں 'کنگ عبدالعزیز فاﺅنڈیشن فار اسلامک اسٹڈیز اینڈ ہیومن سائنسز، کاسابلانکا (Casablanca) ، مراکش‘ کے بانی ڈائریکٹر اور رباط میں ' محمد پنجم یونیورسٹی‘ کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں انہوں نے جدید فلسفے کی بھی تعلیم دی۔ انہوں نے اسلام اور جدیدیت ، مشرق وسطیٰ میں جمہوریت اور شہری معاشرے کے موضوعات پر بیشتر علمی مباحثوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ وہ اسلام کی انقلابی روایات پر متعدد کتابیں اور مضامین تحریر کر چکے ہیں جن میں 'از اسلام ہوسٹائل ٹو سیکولرازم؟‘؛ 'ریفارمنگ اسلام؟‘؛'این انٹروڈکشن ٹو کنٹیمپرری ڈیبیٹ‘ اور علی عبدالرازق کی مشہور زمانہ کتاب 'اسلام اینڈ دی فاو ¿ نڈینشن آف پولیٹیکل پاور‘کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ شامل ہے۔ 1993ءمیں انہوں نے عربی و فرانسیسی کا ایک دولسانی رسالہ (Prologues: revue maghrebine du livre) مشترکہ طور پر جاری کیا اور 2005 ءتک اس کے مدیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ۔

ڈاکٹر تھامس کرسٹی، ڈائریکٹر، آغا خان یونیورسٹیایگزامنیشن بورڈ

ڈاکٹر کرسٹی کی پیشہ ورانہ زندگی عوامی امتحانی نظام متعارف کرواکے تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے کے

لیے وقف رہی ہے۔ وہ آج کل آغا خان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ کے سربراہ کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ یونیورسٹی آف مانچسٹر ،فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین اورایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جو 90 تدریسی اور50 معاون عملے پر مشتمل تھا ۔ انہوں نے 30 سے زائد ایکسٹرنل فنڈنگ پر مبنی تحقیق اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی اور مزید 11میں رہنمائی کرکے سینٹر فار فارمیٹو اسیسمنٹ اسٹڈیز میںکُل 12تحقیقی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ ڈاکٹر کرسٹی نے برطانوی حکومت کی جانب سے ابتدائی، ثانوی اورثالثی سطحوں پر امتحانی نظام کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار ادا کیا۔انہوں نے کیریبیئن ایگزامنیشن کونسل (Caribbean Examination Council) کو 16 کیریبیئن (Caribbean) ممالک کے لیے نصاب کی فراہمی اور امتحانات میں پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں مدد دی۔انہوں نے جمیکن جونیئر سیکنڈری (Jamaican Junior Secondary) سیکٹر میں اسکول پرمبنی کارکردگی کا تعین کرنے کا نظام متعارف کرایا۔

نہوں نے حال ہی میں ویتنام کی حکومت کو پرائمری اسکول کی سطح پر امتحانی نظام میں اصلاحات کے بارے میں مشاورت فراہم کی۔اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کرسٹی طریقہ امتحان سے متعلق مختلف موضوعات پر بحرین، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، کیمرون، چین، فن لینڈ، ہانگ کانگ، بھارت، کینیا، لیسوتھو، ملائیشیا، منگولیا، نمیبیا، سعودی عرب، جنوبی افریقا، پاکستان، یوگنڈا، متحدہ عرب امارات، زیمبیااور زمبابوے میں ورکشاپس منعقد کر چکے ہیں۔ وہ زیادہ تر کیری فورم (CARIFORUM) ممالک بالخصوص گیانا (Guyana) جہاں وہ 1976 تا 1978ءرہچکےہیں،سےمتعلقمعلوماترکھتےہیں

ڈاکٹر لیٹیشیا جے کنگ، چیف اکیڈمک آفیسراور ایسوسی ایٹ ڈین، نرسنگ( مشرقی افریقا )

ڈاکٹر لیٹیشیا جے کنگ کا تقرر جون 2003ءمیں مشرقی افریقا کے ایڈوانسڈ نرسنگ پروگرام کی ریجنل ڈائریکٹر کی حیثیت سے ہوا۔ جون 2004ءمیں انہیں اے کے یومشرقی افریقا کے ایسوسی ایٹ ڈین ،نرسنگ کا عہدہ دیا گیا اور جون 2005ءسے انہیں چیف اکیڈمک آفیسر، اے کے یو، مشرقی افریقا کے فرائض بھی سونپ دیے گئے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ساﺅتھ افریقا سے نرسنگ سائنسز میں ڈاکٹر آف لٹریچر اینڈ فلاسفی کی سند حاصل کی جہاں انہوں نے بحیثیت پروفیسر، ایڈوانسڈ نرسنگ سائسنز کے شعبے اور ڈبلیو ایچ او کولیبوریٹنگ سینٹر فار پوسٹ گریجویٹ ڈسٹینس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فار نرسنگ اینڈ مڈوائفری ڈیولپمنٹ کی سربراہ کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ڈاکٹر کنگ نے جنوبی افریقا کے کئی دوسرے تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی اور انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

ڈاکٹرکنگ ڈبلیو ایچ او اور کئی دوسرے بین الاقوامی اداروں کی مڈوائفری، کمیونٹی نرسنگ سائنس، ہیلتھ سروسزمینجمنٹ اور نرسنگ ایجوکیشن میں کنسلٹنٹ اور مشیر رہی ہیں۔ ان کی تعلیمی دل چسپی اور مہارت کے شعبوں میں ڈسٹینس لرننگ کے ذریعے نرسنگ اور مڈوائفری ایجوکیشن ، صحت کی فراہمی کے ضمن میں سماجی تعاون اور افرادی وسائل میں اضافہ شامل ہیں۔

محترم ندیم مصطفیٰ خان، ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی

محترم ندیم مصطفیٰ خان کے فرائض منصبی میں بورڈ آف ٹرسٹیز کی طے کردہ پالیسیوں اور مقاصد کے مطابق ہسپتال کی حکمت عملیوں، کارکردگی اور معیار کے انتظام کی دیکھ بھال شامل ہے۔

انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے بی اے کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ بعد ازاں لندن اسکول آف اکنامکس سے انہوں نے معاشیات میںبی ایس سی آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ 1974ءمیں انہوں نے 'پرائس واٹر ہاﺅس اینڈ کو‘ نامی معروف چارٹرڈ اکاو ¿ نٹنٹس کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور 1977ءمیں چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ بن گئے۔ اس وقت وہ انگلینڈ اور ویلز میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس کے فیلو بھی ہیں۔

جنوری1981ءسے ندیم مصطفیٰ خان آغا خان یونیورسٹی کے مختلف فنانشل اور انتظامی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ جنوری 2001ءمیں اپنے موجودہ عہدے سے قبل وہ ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

محترمہ ڈیلس ایرائیوٹی ، وائس پریذیڈنٹ ، ہیلتھ سروسز

محترمہ ایرائیوٹی نے سڈنی یونیورسٹی ،آسٹریلیا سے نفسیات میں ماسٹرز کی سند حاصل کی جس سے قبل وہ اسٹیٹ رجسٹرڈ نرس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔انہیں 25 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے اور وہ آسٹریلیا اور برطانیہ کے صحت عامہ کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے بڑے اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔ وہ لندن کے گائیز اینڈ سینٹ تھامس این ایچ ایس فاو ¿ نڈیشن ٹرسٹ (Guy's & St Thomas NHS Foundation Trust) میں بحیثیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کرچکی ہیںجہاں وہ کارپوریٹ اور کلینیکل گورننس اور کاروباری ماڈلز، کلینیکل آپریشنز، اور پورے ادارے کی کارکردگی اور انتظام کی ذمہ دار تھیں۔وہ آسٹریلیا کے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی پالیسی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیںجہاں انہوں نے تمام عوامی ہسپتالوں کے مالیاتی اور انتظامی امور کی دیکھ بھال کی جس میں دس بلین آسٹریلین ڈالرز سے زائد کے تخمینے بھی شامل ہیں۔

محترمہ ایرائیوٹی بین الاقوامی سطح پر صحت کی دیکھ بھال سے متعلق بیشتر حکمت عملیوں کے بارے میں کنسلٹنٹ بھی رہ چکی ہیںجس میں ڈبلیو ایچ او کی صحت کے شعبے میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے مالی اور تحقیقاتی ترجیحات اور امریکی حکومت کی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق اصلاحات شامل ہیں۔انہوں نے جنوری 2008 ءمیں اے کے یو میں بحیثیت وائس پریذیڈنٹ، ہیلتھ سروسز شمولیت اختیار کی۔

محترمہ کیرل جواین آریانو، وائس پریذیڈنٹ، ہیومن ریسورسز

کینیڈا کی شہری محترمہ کیرل جواین آریانو یونیورسٹی آف ریگینا، سیس کیچوآن ، کینیڈا سے انگلش میں بیچلرز آف آرٹس (آنرز) کی ڈگری کی حامل ہیں۔انھیں پبلک، پرائیویٹ اور رضاکارانہ سیکٹر میں مختلف انتظامی اور قائدانہ عہدوں کا 28 سالہ کثیر الجہتی تجربہ ہے۔ وہ پالیسی اور پروگرام ڈویلپمنٹ، انضمام، حصول اور گلوبل آپریشن سپورٹ، تحقیق، ڈویلپمنٹ اور ہیومن ریسورسز پروگرام اور پالیسیز کی جانچ اور عملدرآمد کے حوالے سے بہت کام کرچکی ہیں۔اے کے یو میں شمولیت سے قبل محترمہ آریانوکینیڈا کی سب سے بڑی آئی ٹی سروس فرم سی جی آئی کے گلوبل آپریشنز میں نو سال تک بحیثیت وائس پریذیڈنٹ، ہیومن ریسورسز کام کرچکی ہیں۔ ان کی مدت ملازمت کے دوران سی جی آئی کے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا پہلے کینیڈا میں ملازمین کی تعداد 2000 تھی جو بعد میں دنیا کے 21 ممالک میں بڑھ کر 25,000 ہوگئ۔

اے کے یو میں بطور وائس پریذیڈنٹ ، ہیومن ریسورسز محترمہ آریانو اسٹریٹیجک ہیومن ریسورس لیڈرشپ اور یونیورسٹی کی ترقی کی ذمہ دار ہیں کیونکہ یونیورسٹی تیزی سے اپنے پروگراموں اور عالمی پہنچ میں اضافہ کررہی ہے۔ وہ یونیورسٹی کے گیارہ جغرافیائی مراکز اور پروگراموں کے مابین ایک مربوط ہیومن ریسورس کلچر پروان چڑھانے اور اس کی رہنمائی کرنے کی بھی ذمہ دار ہیں جس کا مقصد پیش قدم رہنمائی اور بین الااقوامی طور پر ہم آہنگ بہترین پریکٹسز، اور اس بات کی یقین دہانی کروانا ہے کہ ہیومن ریسورس اسٹریٹیجیز اور انیشی ایٹیو یونیورسٹی کے عملی مقاصد سے ہم آہنگ اور ان کی معاونت کرتے ہیں۔ محترمہ آریانو نے اپریل 2008 میں اے کے یو میں شمولیت اختیار کی۔

ڈاکٹر عفت فرح، قائم مقام ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ، مشرقی افریقہ

ڈاکٹر عفت فرح نے 1994 میں آغا خان یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (اے کے یو، آئی ای ڈی)، کراچی میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر شمولیت اختیار کی۔وہ 2001 میں ریسرچ اینڈ پالیسی اسٹڈیز کی سربراہ اور 2005 میں پروفیسر مقرر ہوئیں۔ مارچ 2007 میں ڈاکٹر فرح کا تبادلہ مشرقی افریقہ (ای اے) کردیا گیا اور تب سے وہ آئی ای ڈی، ای اے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ مارچ 2008 میں ڈاکٹر فرح کو قائم مقام ڈائریکٹر، آئی ای ڈی، ای اے مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر فرح نے یونیورسٹی آف پینسلوانیا، یو ایس اے سے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی اور یونیورسٹی آف کینٹ، یوکے سے اپلائیڈ لنگوئسٹکس میں ماسٹرز کیا ہے۔ اے کے یو، آئی ای ڈی میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر فرح پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مختلف اداروں میں تدریس اور پروگرام ڈویلپمنٹ میں شریک رہی ہیں۔ وہ ایشیا فاؤنڈیشن، یونیسکو اور ورلڈ بینک کے لیے کنسلٹنٹ بھی رہی ہیں۔

 

 

Home Site Map Contact Us
 
School of Nursing Hospitals Medical College Institute for the Study of Muslim Civilisations Institute for Educational Development Examination Board  Home Site Map Contact Us