Urdu Version
Download Urdu fonts

ایم ایس سی ہیلتھ پالیسی اینڈ مینجمنٹ

اکتوبر 2000 میں،آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) نے دو سالہ ایم ایس سی ہیلتھ پالیسی ایںڈ مینجمنٹ (ایچ پی ایم) پروگرام متعارف کروایا۔یہ پروگرام ماہرین کو اسٹرٹیجک اور عملی منصوبہ بندی، پالیسی کا تجزیہ ،اداروں کے انتظام اور صحت کے نظام کی تحقیق اور فروغ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ ایم ایس سی ہیلتھ پالیسی اینڈ مینجمنٹ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کاؤنسل سے منظور شدہ ڈگری ہے۔ کاؤنسل آف ایجوکیشن فار پبلک ہیلتھ سے اس پروگرام کے لیے انٹرنیشنل اکریڈیٹیشن کی درخواست دی گئی ہے جو صحت عامہ کے گریجویٹ پرو گراموں کو سند فراہم کرنے والا ایک امریکی ادارہ ہے۔

پروگرام کے مقاصد

  • صحت کے نظام پر تحقیق، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، انتظام اور ترقی کے لیے ماہرین تیار کرنا
  • صحت اور سماجی شعبہ کی پالیسی کی جانچ، تجزیہ اور اطلاق کی مکمل مہارت رکھنے والے پیشہ ور ماہرین تیار کرناجو اداروں کے انتظام سے متعلق تصوراتی اور تکنیکی مہارت کے حامل ہوں
  • تمام سماجی شعبو ں بشمول وفاقی، صوبائی، مقامی، سرکاری یا نجی اور ہر قسم کے ماحول یعنی اسکول، تحقیقی ادارے، وکالتی گروہ، اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں مثلاً ہسپتال، کلینک یا صحت عامہ کے ابتدائی مراکز میں کام کرنے والے ماہرین تیار کرنا

روزگارکے مواقع

پاکستان اور خطہ کے لیے ایچ پی ایم اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ڈیموگرافک اور ایپی ڈیمیولوجیکل تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تیز ترسماجی تغیر، اطلاعاتی اور ابلاغی انقلاب اور عالمگیریت پاکستان میں صحت عامہ اور سماجی شعبوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ انتظامی ترامیم اور نظام کی اصلاح کے مسائل سے نبردآزما اس پروگرام کے گریجویٹس مختلف حکومتی شعبوں کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں (ایم او ایچ، ایم او پی ڈبلیو، پی اینڈ ڈی، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ)،تحقیقی اداروں(نیشنل انسٹٹیوٹ آف پاپیولیشن اسٹڈیز، پاکستان میڈیکل ریسرچ کاؤنسل)، غیر سرکاری اداروں، جامعات، صحت عامہ کے شعبے، پیرا اسٹیٹل اداروں ، صحت عامہ کے اداروں / ہسپتال اور بین الاقوامی اداروں، امدادی ایجنسیز، دو طرفہ ایجنسیز (یو این، ڈبلیو بی، اےڈٰ ی بی، ڈی ایف آئی ڈی وغیرہ) اور شراکتی اداروں میں بھرپور خدمات انجام دےسکیں گے۔

سابق طلبا

اپنے آغاز سے اب تک 26 طلبا کامیابی سے اس پروگرام سے تعلیم مکمل کرچکے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ ایک طالب علم جان ہاپکنز یونیورسٹی، یو ایس اے میں ڈاکٹرل پروگرام میں زیر تعلیم ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی ایم ایس سی ہیلتھ پالیسی اینڈ مینجمنٹ بروشر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Home Site Map Contact Us
 
School of Nursing Hospitals Medical College Institute for the Study of Muslim Civilisations Institute for Educational Development Examination Board  Home Site Map Contact Us