پروگرامز
ایم بی بی ایس پروگرام
میڈیکل کالج ایک پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام فراہم کرتا ہے جو بیچلر آف میڈیسن اینڈ بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کی سند پر منتج ہوتاہے۔ یہ پروگرام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ طلبا کو ایسے موزوں علم، صلاحیتوں، انداز، اقدار اور رویے سے لیس کرتا ہے جو افراد اور کمیونٹیز کی صحت کو متاثر کرنے والے عوامل کو سمجھنے اور ان پر اثر انداز ہونے کے لیے ضروری ہیں۔ نصاب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئےترتیب دیاگیا ہے جو پاکستان میں رجسٹرنگ باڈی(اندراج کرنے والا ادارہ) ہے۔
آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) طلبا کی پیشہ ورانہ، ذاتی اور دانشورانہ ترقی پر بہت زور دیتی ہے تاکہ اس کے میڈیکل گریجویٹس معاشرے کے ذمہ دار ارکان اور رہنما بنیں۔ یہ کورسز اس طرح بنائے گئے ہیں کہ وہ انسانی حیاتیات اور رویے کی ایسی سمجھ پیدا کرتے ہیں جو طبی تعلیم کے موجودہ رجحانات سے ہم آہنگ ہوتی ہے اور اس میں انسان کو بطور مادی وجود نہیں بلکہ ایک سماجی ہستی کے طور پر اہمیت دی جاتی ہے۔
اے کے یو میڈیکل کالج کے اساتذہ 1999 سے نصاب کی تجدید کے متعلق غوروخوض اور منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ تجدید شدہ نصاب موجودہ نصاب کی بنیادوں پر بنایا جارہا ہے، یہ نصاب وہ ضروریات پوری کرے گا جہاں کمی ہے۔ یہ اپنے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گا تاہم لچک میں اضافہ کرتے ہوئے طلبا کو مزید ترقی کرنے اور کم لاگت والی صورتحال میں موثر طور پر کام کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ بالغان کی تعلیم کے اصولوں پر مبنی ہے اور اس میں موجودہ شواہد پر مبنی طبی تعلیم کے تصورات شامل ہیں۔
اسناد
پانچ سالہ کورس کی نصابی ضروریات اطمینان بخش طریقے سے پوری کرنے اور امتحانات دینے کے بعد گریجویٹس کو اے کے یو کی جانب سے بیچلر آف میڈیسن اینڈ بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کی سند عطا کی جاتی ہے۔
1983 میں میڈیکل کالج کے قیام کے بعد سے پی ایم ڈی سی نصاب، کلینیکل اسٹڈیز اور میڈیکل کالج کے امتحانات کا معائنہ کرچکی ہے اور رجسٹریشن کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری کی توثیق کرچکی ہے۔
پریکٹس کا لائسنس
پاکستان میں پریکٹس کرنے کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے گریجویٹس کے لیے پی ایم ڈی سی میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ کونسل کو مکمل رجسٹریشن سے پہلے کسی توثیق شدہ ہسپتال میں زیر نگرانی میڈیسن اور سرجری یا مددگار شعبوں میں پریکٹس کا ایک سالہ تجربہ درکار ہے۔پی ایم ڈی سی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کا معائنہ کرچکی ہے اور انٹرن شپ کے لیے اس کی توثیق کرچکی ہے۔
مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی ایم بی بی ایس پروگرام بروشر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔