ڈین کا پیغام
میں آپ کو آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج (اے کے یو - ایم سی) کی ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ 1983 میں کام کا آغاز کرنے والا میڈیکل کالج، اسکول آف نرسنگ کے ساتھ فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایک تدریسی جزو ہے۔ میڈیکل کالج میں میڈیسن میں ایم بی بی ایس ڈگری کے علاوہ ہم شعبہ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز میں ایپی ڈیمیولوجی اور بائیواسٹیکٹکس میں ایم ایس سی اور ہیلتھ پالیسی مینیجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری کی پیش کش کرتے ہیں۔ہم ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی کی پیش کش بھی کرتے ہیں یہ ایک کثیرالجہتی پروگرام ہے جو بنیادی سائنسز پر فوکس کرتا
ہے۔ ہم ایک
نہایت وسیع پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن (پی جی ایم ای) پروگرام بھی پیش کرتے ہیں جو موجودہ طور پر کلینیکل شعبے
میں
20 ریذیڈینسی اور 9 فیلو شپ پروگراموں پر مشتمل ہے۔ مزید برآں پی جی ایم ای پروگرام مشرقی افریقہ میں بھی پیش کیے جارہے ہیں۔
ہمارے اساتذہ تعلیم کے اعلیٰ ترین معیار ، اسکالر شپ، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے حصول میں بے حد مخلص ہیں۔ ہمارے تمام تدریسی یونٹوں میں تحقیق کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے اور ہم کئ تحقیقی میدانوں میں بین الااقوامی
سطح
پر مسابقت کے حامل ہیں۔
پچھلی دو دہائیوں میں اساتذہ کی مدد سے جو عظیم کامیابیاں اور ترقی ہوئی اس پر ہمیں فخر ہے۔ ہم اپنے تمام مقاصد میں مسلسل ترقی اور عظیم کامیابیوں کی توقع رکھتے ہیں۔