آغا خان یونیورسٹی کے اسکول آف نرسنگ کے طلبا نے نرسنگ کا عالمی عہد لیا
میں جن فرائض کی ذمہ داری قبول کر رہی ہوں ان کے پورے علم کے ساتھ عہد کرتی کرتاہوں کہ مجھے جتنی مہارت اور معاملہ فہمی حاصل ہے ان سب سے کام لے کراورنسل ، مذہب، رنگ ، سیاست یا سماجی حیثیت کا لحاظ کیے بغیر مریضوں کی تیمارداری کروں گی" ۔ میں زندگی کے بچانے، دکھ درد کے کم کرنے اور صحت کے بہتر بنانے کی کوشش فروگزاشت نہ کروں گی"۔ آغا خان یونیورسٹی کے اسکول آف نرسنگ کے ڈپلوما اور بی ایس سی این پروگرام کے سال دوم کے 106 طلبا نے نرسنگ کا عالمی عہد لیا اور نرسنگ کی بانیوں، پہلی مسلمان نرس رفیدہ الاسلامیہ اور بعد میں جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹ انگیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مریضوں کو اعلیٰ ترین معیار کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے عہدکی تجدید کی۔
---------------------------------------------------------------------------------
فبھا پرویز، میڈیا ایگزیکٹیو، ڈیپارٹمنٹ آف پبلک افیئرز ، آغا خان یونیورسٹی، اسٹیڈیم روڈ، کراچی ، فون: 2925 3486 21 92 +
ای میل : fabeha.pervez@aku.edu