Urdu Version
Download Urdu fonts

پوسٹ آر این بی ایس سی این پرو گرام

نر سنگ کے پیشے کو تقویت دینے کے مقصد کےتحت اور خواتین کی سماجی حیثیت میں اضافہ کے لیےرجسٹرڈ نرس (آر این) پروگرام کے بعد آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ(اے کے یو۔ایس او این) نے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے بیچلر آف سائنس ان نرسنگ (بی ایس سی این) کا آغاز کیا۔پوسٹ آر این بی ایس سی این ایک دو سالہ پروگرام ہے جوڈپلوما لیول مکمل کرنے والی تجربہ کار رجسٹرڈ نرسوں کو مزید علم اور مہارت حاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔ 25 ستمبر 1988, کو حکومت پاکستان کے اس وقت کے وزیر تعلیم میر وزیراحمد جوگیزئی نے بی ایس سی این پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

پروگرام کی تکمیل پر، نرسوں کوتنقیدی سوچ اور مسائل کے حل کی تربیت دی جاتی ہے تا کہ کسی بھی ماحول میں نرسنگ کی تعلیم، انتظام اور عملی مشق میں تبدیلیاں لائی جا سکیں۔

تعلیم مکمل ہونے پر نرسیں درج ذیل کی صورت میں نرسنگ کے پیشہ میں قائدانہ صلاحیتوں، ذمہ داری اورخود احتسابی کے مظاہرہ کے قابل ہوتی ہیں:

۰ تیمارداری اور شفقت کے جذبہ کے ساتھ ہر قسم کے ماحول میں مریضوں / کلائنٹ کے لیے محفوظ، ماہرانہ اور جامع نرسنگ فراہم کرنا؛

۰ مخصوص ماحول میں ،موجودہ نظریات اور تحقیقی معلومات کے تجزیہ اور اطلاق کے لیے عالمانہ مہارت اور سائنسی طریقہ کار استعمال کرنا ؛

۰ ساتھیوں، مریضوں / کلائنٹس، خاندان اور دیگر پیشہ ور افراد کے مابین باہمی / انٹر پرسنل اور پیشہ ورانہ رابطوں کے لیےموثر زبانی اور تحریری ابلاغ استعمال کرنا؛

۰ کمیونٹییز، خاندان ، افرا د اور اداروں کی واضح ضروریات کے حل کے لیے موجودہ وسائل کے استعمال میں اعلیٰ ترین مہارت کا مظاہرہ کرنا؛

۰ ہر ماحول میں افراد، خاندان ، اور مریضوں کو صحت عامہ کی فرا ہمی سے متعلق سرگرمیوں میں رابطہ کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا اور مناسب رہنمائی فراہم کرنا؛

۰ صحت عامہ کےموجودہ نظام اورحکمت عملی سے مکمل طورپر آگاہ رہنا کیوںکہ یہ نرسنگ کےپیشہ پر اثرانداز

ہو تے ہیں؛

۰ موزوں رویوں اور سماجی۔سیاسی مہارت سےافراد، خاندان، کمیونٹی، اداروں اور ساتھی افراد(نرسنگ اور منسلک پیشوں میں) کو متاثر کرنا اور سہولیات بہم پنہچانا تا کہ وہ صحت عامہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیےموجودہ وسائل کی نشاندہی کر سکیں اور ان کو متحرک کر سکیں۔

مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی پوسٹ آر این بی ایس سی این بروشر ڈ اؤن لوڈ کیجیے۔

 

Home Site Map Contact Us
 
School of Nursing Hospitals Medical College Institute for the Study of Muslim Civilisations Institute for Educational Development Examination Board  Home Site Map Contact Us