Urdu Version
 


28 اپریل 2008 

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی کے لیے اوکوپیشنل ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ (او ایچ ایس ای) ایوارڈ

اے کے یو میں او ایچ ایس ای کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کی جانب سے 'بیسٹ پریکٹسز ان ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ' ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ قومی سطح پر منعقدہ ایک مقابلے کا حصہ تھا جس کا انعقاد ای ایف پی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے 28 اپریل 2008 کو 'انٹرنیشنل ڈے آن ہیلتھ اینڈ سیفٹی' میں کیا گیا ۔

2007 کے متعلقہ اعدادوشمار پر مبنی اس مقابلے کے معیار میں شامل تھے: ملازمین کی صحت کے جائزے کے پروگرام، ہنگامی حالات کی تیاری، انوائرنمنٹ ہیلتھ اینڈ سیفٹی (ای ایچ ایس) شعبے کا قیام، ای ایچ ایس مینیجمنٹ پروگرام کا معیار، رہنماؤں کا عہد، عملے کی شرکت، اہداف اور مقاصد، تربیتی پروگرام اور ترقی، واقعات کی اطلاع اور تجزیہ اور کارکردگی کا جائزہ وغیرہ۔

یونیورسٹی ہسپتال معیار کی مسلسل یقین دہانی کے ایک نہایت محتاط عمل کے ذریعے اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال کو یقینی بناتا ہے۔

Home Site Map Contact Us
 
School of Nursing Hospitals Medical College Institute for the Study of Muslim Civilisations Institute for Educational Development Examination Board  Home Site Map Contact Us